(۲۴۵۵۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : لَمَّا أُسْرِیَ بِالنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أُوتِیَ بِدَابَّۃٍ حَتَّی أَتَی بَیْتَ الْمَقْدِسِ ، فَأُتِیَ بِإِنَائَیْنِ ؛ فِی وَاحِدٍ خَمْرٌ ، وَفِی آخَرَ لَبَنٌ ، فَأَخَذَ اللَّبَنَ ، فَقَالَ لَہُ جِبْرِیلُ : ہُدِیْتَ ، وَہُدِیَتْ أُمَّتُکَ۔ (ابن جریر ۱۵)
(٢٤٥٥٨) حضرت عبداللہ بن شداد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معراج پر لے جایا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک سواری لائی گئی یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت المقدس پہنچے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس دو برتن لائے گئے۔ ایک برتن میں شراب تھی اور دوسرے برتن میں دودھ تھا۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دودھ لے لیا۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا۔ ” آپ کی راہنمائی کی گئی ہے اور آپ کی امت کی بھی راہ نمائی کی گئی ہے۔ “