hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24770

.

ابن أبي شيبة

24770
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۷۷۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ بْنِ أَبِی الْمُخَارِقِ ، عَنْ حِبَّانَ بْنِ جَزْئٍ ، عَنْ أَخِیہِ خُزَیْمَۃَ بْنِ جَزْئٍ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، جِئْتُکَ لأَسْأَلَکَ عَنْ أَحْنَاشِ الأَرْضِ ، مَا تَقُولُ فِی الأَرْنَبِ ؟ قَالَ : لاَ آکُلُہُ ، وَلاَ أُحَرِّمُہُ ، قُلْتُ : فَإِنِّی آکُلُ مِمَا لَمْ تُحَرِّمْہُ ، وَلِمَ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : أُنْبِئْتُ أَنَّہَا تَدْمَی۔ (بخاری ۷۰۵۔ ابن ماجہ ۳۲۴۵)
(٢٤٧٧١) حضرت حبان بن جزئ، اپنے بھائی حضرت خزیمۃ بن جزء سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں آپ کی خدمت میں اس غرض سے حاضر ہوا ہوں تاکہ میں آپ سے زمین کے قابل شکار کیڑے مکوڑوں کے بارے میں سوال کروں۔ آپ خرگوش کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نہ میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ اس کو حرام قرار دیتا ہوں۔ “ میں نے عرض کیا۔ جس چیز کو آپ نے حرام قرار نہیں دیا۔ میں اس کو کھاؤں۔ کیوں۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” مجھے بتایا گیا ہے کہ خون ڈالتا ہے۔ (اس کو حیض آتا ہے) ۔