(۲۴۷۸۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ فَرَعَۃَ ، وَلاَ عَتِیرَۃَ۔
قَالَ الزُّہْرِیُّ : أَمَّا الْفَرَعُ ؛ فَإِنَّہُ أَوَّلُ نِتَاجٍ یُنْتِجُونَہُ مِنْ مَوَاشِیہِمْ یَذْبَحُونَہُ لآلِہَتِہِمْ ، وَالْعَتِیرَۃُ فِی رَجَبٍ۔
(بخاری ۵۴۷۳۔ مسلم ۳۸)
(٢٤٧٨١) حضرت ابوہریرہ ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” نہ فرعہ (باقی) ہے اور نہ عتیرہ (باقی) ہے۔
امام زہری کہتے ہیں : فَرَع : یہ وہ بچہ ہے جو لوگوں کے مواشی کے ہاں پہلا پیدا ہوتا تھا جس کو وہ اپنے معبودوں کے لیے ذبح کرتے تھے۔ اور عتیرہ، رجب کے مہینہ میں تھی۔