hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24787

.

ابن أبي شيبة

24787
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۷۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَاوُد بْنُ قَیْسٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْفَرَعِ ؟ قَالَ : الْفَرَعُ حَقٌّ ، وَلأَنْ تَتْرُکَہُ حَتَّی یَکُونَ شُغْزُبَا ابْنَ مَخَاضٍ ، أَوِ ابْنَ لَبُونٍ ، فَتَحْمِلَ عَلَیْہِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، أَوْ تُعْطِیَہُ أَرْمَلَۃً ، خَیْرٌ مِنْ أَنْ تَذْبَحَہُ تُلْصِقُ لَحْمَہُ بِوَبَرِہِ ، وَتَکْفَء إِنَائَک ، وَتُوَلِّہِ نَاقَتَک۔ وَسَأَلَہُ عَنِ الْعَتِیرَۃِ ؟ فَسَکَتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَ بَعْضُ الْقَوْمِ عُمَرَ عَنِ الْعَتِیرَۃِ ؟ فَقَالَ : کُنَّا نُسَمِّیہَا الرَّجَبِیَّۃَ ، وَیَذْبَحُ أَہْلُ الْبَیْتِ الشَّاۃَ فِی رَجَب فَیَأْکُلُونَہَا۔ (ابوداؤد ۲۸۳۵۔ حاکم ۲۳۶)
(٢٤٧٨٨) حضرت عمرو بن شعیب، اپنے والد ، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فَرَع کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” فَرَع حق ہے۔ اور یہ کہ تم اس کو چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ بچہ دو سال کا یا تین سال کا بڑا ہوجائے پھر تو اس پر راہ خدا میں بوجھ برداری کرے یا تو اس کو کسی رنڈے کو دے دے یہ اس سے بہتر ہے کہ تو اس کو ذبح کرے اور اس کا گوشت اس کے بالوں سے ملا دے اور تو ہانڈی کو انڈیل دے اور اپنی اونٹنی کو پاگل بنا دے اور سائل نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عتیرہ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سکوت فرمایا، ایک آدمی نے حضرت عمر سے اس کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا۔ ہم نے اس کا نام رجبیہ رکھا ہو اتھا۔ کوئی بھی اہل خانہ ایک بکری ماہ رجب میں ذبح کرتے تھے اور اس کو کھالیتے تھے۔