hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24818

.

ابن أبي شيبة

24818
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۸۱۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِی أَوْفَی عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَہْلِیَّۃِ ؟ فَقَالَ : أَصَابَتْنَا مَجَاعَۃٌ یَوْمَ خَیْبَرَ ، وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَقَدْ أَصَبْنَا لِلْقَوْمِ حُمُرًا خَارِجَۃً مِنَ الْمَدِینَۃِ ، فَنَحَرْنَاہَا ، وَإِنَّ قُدُورَنَا لَتَغْلِی ، إِذْ نَادَی مُنَادِی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنْ أَکْفِئُوا الْقُدُورَ ، وَلاَ تَطْعَمُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَیْئًا ، فَقُلْتُ : حَرَّمَہَا تَحْرِیمَ مَاذَا ؟ فَقَالَ : تَحَدَّثْنَا بَیْنَنَا ، فَقُلْنَا : حَرَّمَہَا الْبَتَّۃَ ، وَحَرَّمَہَا مِنْ أَجْلِ أَنَّہَا لَمْ تُخَمَّسْ۔ (بخاری ۴۲۲۰۔ مسلم ۱۵۳۸)
(٢٤٨١٩) حضرت شیبانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے پالتو گدھوں کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : ہمیں خیبر کے دن سخت بھوک لگی ۔ اور ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ تھے۔ ہمیں لوگوں کے شہر سے باہر نکلے ہوئے گدھے مل گئے۔ پس ہم نے انھیں ذبح کردیا۔ ہماری ہانڈیاں اس وقت ابل رہی تھیں کہ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منادی نے ندا لگا دی۔ ہانڈیاں الٹ دو ۔ اور گدھوں کے گوشت میں سے کچھ بھی نہ کھاؤ۔ پس ہم نے پوچھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں کیا حرام قرار دیا تھا ؟ راوی کہتے ہیں۔ ہم باہم بات کرتے تھے اور کہتے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ہمیشہ کے لیے حرام قرار دے دیا ہے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اس لیے حرام قرار دیا کہ یہ خمس میں نہیں دیے جاتے۔