hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24835

.

ابن أبي شيبة

24835
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۸۳۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَخْرَجًا ، فَأَصَابَتْہُمْ مَجَاعَۃٌ ، فَأَتَاہُ رَجُلٌ وَمَعَہُ ضِبَابٌ ، فَأَہْدَاہَا لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَنَظَرَ إِلَیْہَا فَقَالَ : مُسِخَ سِبْطٌ مِنْ بَنِی إِسْرَائِیلَ دَوَابَّ فِی الأَرْضِ ، فَلَمْ یَأْکُلْہُ ، وَلَمْ یَنْہَ عَنْہُ۔
(٢٤٨٣٦) حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک سفر پر نکلے ۔ اس میں صحابہ کرام کو سخت بھوک نے آلیا۔ پس ایک صاحب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے پاس بہت سی گوہ تھیں۔ انھوں نے وہ گوہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدیہ کردیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا : ” بنو اسرائیل کا ایک طبقہ زمین کے جانوروں میں مسخ ہوگیا تھاْ ‘ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو نہ خود کھایا اور نہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے منع کیا۔