(۲۴۸۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ ، قَالَ : کُنَّا فِی غَزَاۃٍ لَنَا فَلَقِینَا أُنَاسًا مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، فَأَجْہَضْنَاہُمْ عَنْ مَلَّۃٍ لَہُمْ ، فَوَقَعْنَا فِیہَا فَجَعَلْنَا نَأْکُلُ مِنْہَا ، وَکُنَّا نَسْمَعُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ أَنَّہُ مَنْ أَکَلَ الْخُبْزَ سَمِنَ ، فَلَمَّا أَکَلْنَا تِلْکَ الْخُبْزَۃَ جَعَلَ أَحَدُنَا یَنْظُرُ فِی عِطْفَیْہِ ، ہَلْ سَمِنَ ؟۔
(٢٤٨٦٢) حضرت ابو برزہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنے ایک جہادی سفر میں تھے کہ ہمیں مشرکین میں سے کچھ لوگ ملے۔ پس ہم نے انھیں ان کی بھوبھل سے پیچھے ہٹا دیا اور ہم اس میں چلے گئے اور ہم اس سے (تیار شدہ) کھانا کھانے لگے۔ اور ہم نے جاہلیت میں یہ بات سنی ہوئی تھی کہ جو (یہ) روٹی کھاتا ہے وہ موٹا ہوجاتا ہے۔ چنانچہ جب ہم نے یہ روٹیاں کھائیں تو ہم میں سے (ہر) ایک اپنے دائیں بائیں دیکھنے لگا کہ کیا وہ موٹا ہوا ہے ؟