(۲۴۹۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، سَمِعَ أَبَا بَکْرِ بْنَ عُبَیْدِ اللہِ بن عَبْدِ اللہِ ، یُخْبِرُ عَنْ جَدِّہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ الشَّیْطَانَ یَأْکُلُ بِشِمَالِہِ وَیَشْرَبُ بِشِمَالِہِ ، فَإِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ فَلْیَأْکُلْ بِیَمِینِہِ ، وَلِیَشْرَبْ بِیَمِینِہِ۔ (مسلم ۱۰۵۔ ابوداؤد ۳۷۷۰)
(٢٤٩٢٤) حضرت زہری سے روایت ہے کہ انھوں نے ابو بکر بن عبید اللہ بن عبداللہ کو اپنے دادا سے، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرکے بیان کرتے سُنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” شیطان، بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی کھائے تو اس کو چاہیے کہ وہ دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیے۔ “