(۲۴۹۳۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ إِیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ ؛ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ : أَنَّ رَجُلاً أَکَلَ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِشِمَالِہِ ، فَقَالَ : کُلْ بِیَمِینِکَ ، قَالَ : لاَ أَسْتَطِیعُ ، قَالَ : لاَ اسْتَطَعْتَ ، مَا مَنَعَہُ إِلاَّ الْکِبْرُ ، قَالَ : فَمَا رَفَعَہَا إِلَی فِیہِ۔ (مسلم ۱۰۷۔ احمد ۴/۴۵)
(٢٤٩٣٢) حضرت ایاس بن سلمہ سے روایت ہے کہ ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاں اپنے بائیں ہاتھ سے کھایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” تم اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔ “ اس آدمی نے کہا۔ مجھے اس کی طاقت نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تجھے اس کی طاقت نہ ہو۔ “ اس آدمی کو دایاں ہاتھ سے صرف تکبر مانع تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ پس یہ شخص پھر دایاں ہاتھ اپنے منہ تک نہیں اٹھا سکتا تھا۔