hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24935

.

ابن أبي شيبة

24935
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۹۳۶) حَدَّثَنَا سُوَیْد بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا أَکَلَ لَعِقَ أَصَابِعَہُ الثَّلاَثَ ، وَقَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْلُتَ الصَّحْفَۃَ ، وَقَالَ : إِنَّ أَحَدَکُمْ لاَ یَدْرِی فِی أَیِّ طَعَامِہِ یُبَارَکُ لَہُ فِیہِ۔ (مسلم ۱۶۰۷۔ ابوداؤد ۳۸۴۱)
(٢٤٩٣٦) حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھانا تناول فرماتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی تین انگلیوں کو چاٹ لیتے۔ حضرت انس کہتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا کہ ہم پیالہ کو صاف کریں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم میں سے کسی کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ اس کے لیئے کھانے کے کس حصہ میں برکت دی گئی ہے۔ “