hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24973

.

ابن أبي شيبة

24973
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۹۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، قَالَ : أَکَلْتُ ثُومًا ثُمَّ أَتَیْتُ مُصَلَّی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَوَجَدْتہ قَدْ سَبَقَنِی بِرَکْعَۃٍ ، فَلَمَّا صَلَّی قُمْتُ أَقْضِی ، فَوَجَد الرِّیحَ ، فَقَالَ : مَنْ أَکَلَ مِنْ ہَذِہِ الْبَقْلَۃَ ، فَلاَ یَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا حَتَّی یَذْہَبَ رِیحُہَا ، قَالَ الْمُغِیرَۃُ : فَلَمَّا قَضَیْتُ الصَّلاَۃَ أَتَیْتہُ ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ لِی عُذْرًا ، نَاوِلْنِی یَدَک ، قَالَ : فَوَجَدْتُہُ وَاللَّہِ سَہْلاً ، فَنَاوَلَنِی یَدَہُ ، فَأَدْخَلْتُہَا إِلَی صَدْرِی فَوَجَدَہُ مَعْصُوبًا ، فَقَالَ : إِنَّ لَکَ عُذْرًا۔
(٢٤٩٧٤) حضرت مغیر ہ بن شعبہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے تھوم کھایا پھر میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جائے نماز کے پاس حاضر ہوا۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس حالت میں پایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ سے پہلے ایک رکعت پڑھ چکے تھے۔ چنانچہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھ لی تو میں کھڑا ہوا اور اپنی رہ جانے والی رکعت پڑھنے لگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بُو محسوس کی تو فرمایا : ” جو شخص اس ترکاری میں سے کھائے تو وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے ۔ جب تک اس کہ اس کی بُو نہ چلی جائے۔ “ حضرت مغیرہ کہتے ہیں : پس جب میں نے نماز پوری کرلی تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کوئی عُذر ہے۔ آپ مجھے اپنا ہاتھ عنایت فرمائیں۔ حضرت مغیرہ کہتے ہیں۔ بخدا میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بہت نرم پایا چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنا ہاتھ تھما دیا اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ کو اپنے سینہ کی طرف لے گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہاں پٹی باندھی ہوئی محسوس کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” یقیناً تمہارے لیئے یہ عذر ہے۔ “