hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25013

.

ابن أبي شيبة

25013
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۰۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیۃ ، عَنْ رَجَائِ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَصنَعُ طَعَامًا یَحْضُرُہُ ، فَلاَ یَأْکُلُ مِنْہُ فَلاَ یَأْکُلُونَ ، فَقَالَ : مَا شَأْنُہُمْ لاَ یَأْکُلُونَ ؟ فَقَالُوا : إِنَّک لاَ تَأْکُلُ فَلاَ یَأْکُلُونَ ، فَأَمَرَ بِدِرْہَمٍ کُلَّ یَوْمٍ مِنْ صُلْبِ مَالِہِ فَأَنْفَقَہَا فِی الطَّبْخِ ، فَأَکَلَ وَأَکَلُوا۔
(٢٥٠١٤) حضرت جابر بن ابی سلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کھانا بنایا کرتے تھے۔ (ان کے لئے) جو ان کے پاس حاضر ہوتے، لیکن حضرت عمر نے اس سے نہیں کھایا تو لوگوں نے بھی نہیں کھایا۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے پوچھا، تمہیں کیا ہوا ہے کہ یہ لوگ کھاتے نہیں ہیں ؟ لوگوں نے بتایا کہ آپ نے نہیں کھایا تو انھوں نے بھی نہیں کھایا ۔ چنانچہ آپ نے اپنے خاص مال سے روزانہ کی بنیاد پر ایک درہم کا حکم دیا جس کو پکانے میں خرچ کیا جاتا تھا پھر آپ نے بھی کھانا کھایا اور دیگر لوگوں نے بھی کھایا۔