hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25027

.

ابن أبي شيبة

25027
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۰۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ لأَہْلِہِ : اصْنَعُوا لِی خَبِیصًا ، قَالَ : فَصَنَعُوا ، قَالَ : فَدَعَا رَجُلاً کَانَ بِہِ خَبَلٌ ، قَالَ : فَجَعَلَ الرَّبِیعُ یُلْقِمُہُ وَلُعَابُہُ یَسِیلُ ، فَلَمَّا أَکَلَ وَخَرَجَ، قَالَتْ لَہُ أَہْلُہُ : تَکَلَّفْنَا وَصَنَعْنَا فِیہِ ، أَطْعَمْتَہُ ؟ مَا یَدْرِی ہَذَا مَا أَکَلَ ، قَالَ الرَّبِیعُ : لَکِنَ اللَّہُ یَدْرِی۔
(٢٥٠٢٨) حضرت ربیع بن خثیم سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم میرے لیے کھجور اور گھی کا حلوہ تیار کرو۔ راوی کہتے ہیں۔ گھر والوں نے یہ تیار کردیا۔ پھر انھوں نے ایک ایسے آدمی کو بلایا جس کو دیوانگی تھی۔ تو حضرت ربیع نے اس کو لقمہ بنا کر کھلانا شروع کیا حالانکہ اس کا تھوک بہہ رہا تھا۔ چنانچہ جب اس نے کھانا کھالیا اور چلا گیا تو حضرت ربیع سے ان کی گھر والی نے کہا۔ ہم نے اس حلوہ کو بنانے میں اس قدر تکلف کیا اور آپ نے اس کو کھلا دیا ؟ اس کو کیا معلوم کہ اس نے کیا کھایا ہے ؟ حضرت ربیع نے جواب دیا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کو تو معلوم ہے۔