hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25125

.

ابن أبي شيبة

25125
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۱۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : جَلَسْتُ إِلَی سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَعَلَیَّ جُبَّۃُ خَزٍّ ، فَأَخَذَ بِکُمِّ جُبَّتِی وَقَالَ : مَا أَجْوَدَ جُبَّتَکَ ہَذِہِ ، قَالَ : قُلْتُ : وَمَا تُغْنِی وَقَدْ أَفْسَدُوہَا عَلَیَّ ، قَالَ: وَمَنْ أَفْسَدَہَا؟ قُلْتُ: سَالِمٌ ، قَالَ: إِذَا صَلُحَ قَلْبُک فَالْبَسْ مَا بَدَا لَکَ ، قَالَ : فَذَکَرْتُ قَوْلَہُمَا لِلْحَسَنِ، فَقَالَ : إِنَّ مِنْ صَلاَحِ الْقَلْبِ تَرْکَ الْخَزِّ۔
(٢٥١٢٦) حضرت علی بن زید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن مسیب کے پاس بیٹھا ، جبکہ مجھ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ جُبہ تھا۔ پس انھوں نے میرے جُبہ کی آستین کو پکڑا اور کہا، تمہارا یہ جُبہ کتنا خوبصورت ہے ؟ کہتے ہیں میں نے کہا۔ لوگوں نے تو اس کو مجھ پر فاسد قرار دیا ہے ؟ انھوں نے پوچھا اس کو کس نے فاسد قرار دیا ہے ؟ میں نے کہا۔ حضرت سالم نے، انھوں نے کہا جب تمہارا دل درست ہو تو تم جو چاہو پہن لو۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان دونوں کی بات حضرت حسن سے ذکر کی تو انھوں نے فرمایا : دل کی درستگی بھی اون اور ریشم سے بنے کپڑے کو چھوڑنے سے ہے۔