hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25128

.

ابن أبي شيبة

25128
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۱۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : اسْتَأْذَنَ سَعْدٌ عَلَی ابْنِ عَامِرٍ ، وَتَحْتَہُ مَرَافِقُ مِنْ حَرِیرٍ ، فَأَمَرَ بِہَا فَرُفِعَتْ ، فَلَمَّا دَخَلَ سَعْدٌ دَخَلَ وَعَلَیْہِ مِطْرَفٌ مِنْ خَزٍّ ، فَقَالَ لَہُ : اسْتَأْذَنْتَ عَلَیَّ وَتَحْتِی مَرَافِقُ مِنْ حَرِیرٍ ، فَأَمَرْت بِہَا فَرُفِعَتْ ، فَقَالَ لَہُ سَعْدٌ : نِعْمَ الرَّجُلُ أَنْتَ إِنْ لَمْ تَکُنْ مِمَنْ قَالَ اللَّہُ : {أَذْہَبْتُمْ طَیِّبَاتِکُمْ فِی حَیَاتِکُمُ الدُّنْیَا} وَاللَّہ لأَنْ أَضْطَجِعَ عَلَی جَمْرِ الْغَضَی أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَضْطَجِعَ عَلَیْہَا ، قَالَ : فَہَذَا عَلَیْک شَطْرُہُ حَرِیرٌ وَشَطْرُہُ خَزٌّ ، قَالَ : إِنَّمَا یَلِی جِلْدِی مِنْہُ الْخَزُّ۔
(٢٥١٢٩) حضرت صفوان بن عبداللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد نے حضرت ابن عامر کے ہاں آنے کی اجازت طلب کی۔ جبکہ حضرت ابن عامر کے نیچے ریشم سے بنے تکیے تھے، چنانچہ حضرت ابن عامر نے ان کے بارے میں حکم دیا اور ان کو اٹھا دیا گیا، پھر جب حضرت سعد ، حضرت ابن عامر کے ہاں داخل ہوئے تو ابن عامر پر اون اور ریشم سے تیار شدہ ایک دھاریدار چادر تھی۔ حضرت ابن عامر نے حضرت سعد سے کہا، آپ نے مجھ پر داخلہ کی اجازت مانگی تو میرے نیچے ریشم کے تکیے تھے چنانچہ میں نے ان کے بارے میں حکم دیا اور وہ اٹھا دئیے گئے۔ اس پر حضرت سعد نے ابن عامر سے کہا۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے نہ ہوں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ (ترجمہ) تم نے اپنی لذتوں کو دنیا میں پورا کرلیا۔
تو آپ بہترین آدمی ہوں بخدا مجھے تو جھاڑ کے درخت کے انگارے پر لیٹنا بنسبت اس پر لیٹنے کے زیادہ محبوب ہے پھر حضرت سعد نے کہا ، آپ پر یہ جو چادر ہے اس کا بھی ایک حصہ ریشم اور ایک حصہ خز اون اور ریشم سے بنا ہوا ہے ؟ حضرت ابن عامر نے کہا، میرے جسم کے ساتھ اس میں سے خز ملا ہوا ہے۔