hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25136

.

ابن أبي شيبة

25136
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۱۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی فَاخِتَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی ہُبَیْرَۃُ بْنُ یَرِیمٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ أُہْدِیَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُلَّۃٌ مُسَیَّرَۃٌ بِحَرِیرٍ إِمَّا سَدَاہَا ، أَوْ لُحْمَتُہَا ، فَأَرْسَلَ بِہَا إِلَیَّ ، فَأَتَیْتُہُ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا أَصْنَعُ بِہَا، أَلْبَسُہَا؟ قَالَ: لاَ ، إِنِّی لاَ أَرْضَی لَکَ مَا أَکْرَہُ لِنَفْسِی، وَلَکِنِ اجْعَلْہَا خُمُرًا بَیْنَ الْفَوَاطِمِ۔ (ابن ماجہ ۳۵۹۶)
(٢٥١٣٧) حضرت ابو فاختہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے ہبیرہ بن یریم نے حضرت علی کے واسطہ سے بیان کیا کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ریشمی تار کا ایک جوڑا ۔۔۔ جس کا تانا یا بانا ریشم کا تھا ۔۔۔ ہدیہ میں آیا۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ جوڑا مجھے (حضرت علی کو) بھیج دیا پس میں (اس کو لے کر) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں اس کا کیا کروں ؟ اس کو پہن لوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں۔ جو چیز میں اپنے لیئے پسند نہیں کرتا وہ تیرے لیئے بھی پسند نہیں کرتا۔ لیکن تم اس کپڑے کو فواطم ۔۔۔ فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، فاطمہ بنت اسد اور فاطمہ بنت حمزہ۔۔۔ کے درمیان دوپٹہ بنا کر تقسیم کردو۔