(۲۵۱۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الإِفْرِیقِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفِی إِحْدَی یَدَیْہِ ثَوْبٌ مِنْ حَرِیرٍ ، وَفِی الأُخْرَی ذَہَبٌ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَیْنِ مُحَرَّمٌ عَلَی ذُکُورِ أُمَّتِی ، حِلٌّ لإِنَاثِہِمْ۔ (ابن ماجہ ۳۵۹۷۔ طبرانی ۱۲۶)
(٢٥١٥٢) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس اس حالت میں تشریف لائے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک ہاتھ میں ریشم کا کپڑا تھا اور دوسرے ہاتھ میں سونا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” بلاشبہ یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام کردہ ہں ح اور ان کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔ “