(۲۵۱۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی عُمَرَ مَوْلَی أَسْمَائَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ اشْتَرَی عِمَامَۃً لَہَا عَلَمٌ ، فَدَعَا بِالجَمَلیْنِ فَقَصَّہُ ، فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہَا ، فَقَالَتْ : بُؤْسًا لِعَبْدِ اللہِ ، یَا جَارِیَۃُ ، ہَاتِی جُبَّۃَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَجَائَتْ بِجُبَّۃٍ مَکْفُوفَۃِ الْکُمَّیْنِ وَالْجَیْبِ وَالْفَرْجَیْنِ بِالدِّیبَاجِ۔
(مسلم ۱۶۴۱۔ ابوداؤد ۴۰۵۱)
(٢٥١٧٤) حضرت اسماء کے مولیٰ حضرت ابو عمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ انھوں نے عمامہ خریدا جس میں کوئی (ریشمی) نشانی تھی۔ پس انھوں نے قینچی منگوائی اور اس کو (نشانی کو) کاٹ دیا۔ میں نے یہ بات حضرت اسمائ سے ذکر کی تو انھوں نے فرمایا : عبداللہ پر تعجب ہے۔ اے لونڈی ! جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جُبہ لے کر آؤ چنانچہ وہ لونڈی ایک جُبہ لے کر آئی جس کے آستین ، گریبان ، چاک پر ریشم کا نشان لگا ہوا تھا۔