(۲۵۲۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِیلَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : أَتَانَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْنَا لَہُ مَائً یَتَبَرَّدُ بِہِ ، فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ أَتَیْتُہُ بِمِلْحَفَۃٍ صَفْرَائَ ، فَرَأَیْتُ أَثَرَ الْوَرْسِ عَلَی عُکَنِہِ۔ (ابوداؤد ۵۱۴۳۔ احمد ۳/۴۲۱)
(٢٥٢٥٦) حضرت قیس بن سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پانی رکھا جس سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ٹھنڈک حاصل کرنی تھی۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کیا پھر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس زرد رنگ کی چادر لایا تو میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیٹ کی سلوٹ پر ورس (بوٹی) کا اثر دیکھا۔