hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25260

.

ابن أبي شيبة

25260
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۲۶۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی، فَأَتَاہُ رَجُلٌ ذُو ضَفْرَیْنِ ضَخْمٌ ، فَقَالَ لَہُ : یَا أَبَا عِیسَی ، قَالَ لَہُ : نَعَمْ ، قَالَ لَہُ : حَدِّثْنِی مَا سَمِعْتَ فِی الْفِرَائِ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ : کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أُصَلِّی فِی الْفِرَائِ ؟ قَالَ : فَأَیْنَ الدِّبَاغُ ؟۔ (احمد ۴/۳۴۸)
(٢٥٢٦١) حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا جس کی دو موٹی موٹی مینڈھیاں تھیں۔ اس نے ابن ابی لیلیٰ سے کہا : آپ نے چمڑا لگے لباس کے بارے میں جو بات سُن رکھی ہے وہ مجھے بیان کریں تو انھوں نے کہا میں نے اپنے والد کو کہتے سُنا ہے کہ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس دوران آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے پوچھا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں چمڑا لگے کپڑے میں نماز پڑھ لوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” دباغت کہاں گئی ؟ “