(۲۵۲۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَیْمُونَۃَ ؛ أَنَّ شَاۃً لِمَوْلاَۃِ مَیْمُونَۃَ مُرَّ بِہَا قَدْ أُعْطِیَتْہَا مِنَ الصَّدَقَۃِ مَیْتَۃً ، فَقَالَ : ہَلاَّ أَخَذُوا إِہَابَہَا فَدَبَغُوہُ ، فَانْتَفَعُوا بِہِ ؟ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ : إِنَّہَا مَیْتَۃٌ ؟ قَالَ : إِنَّمَا حُرِّمَ أَکْلُہَا۔ (مسلم ۲۷۶۔ ابوداؤد ۴۱۱۷)
(٢٥٢٦٨) حضرت میمونہ سے روایت ہے کہ ان کی آزاد کردہ لونڈی کی مرد ہ بکری۔۔۔ جو انھیں صدقہ کے مال سے عطاء ہوئی تھی۔۔۔کے پاس سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گزر ہوا تو فرمایا : ” ان لوگوں نے اس بکری کی کھال کیوں نہیں اتاری کہ اس کو دباغت دیتے اور پھر وہ اس سے نفع لیتے ؟ “ لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ تو مردار ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس کا صرف کھانا حرام ہے۔ “