(۲۵۲۹۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَسَا ابْنُ عُمَرَ مَوْلًی لَہُ یَوْمًا مِنْ قَبَاطِیِّ مِصْرَ ، فَانْطَلَقَ بِہِ فَبَعَثَ ابْنُ عُمَرَ فَدَعَاہُ ، فَقَالَ : مَا تُرِیدُ أَنْ تَصْنَعَ ؟ فَقَالَ : أُرِیدُ أَنْ أَجْعَلَہُ دِرْعًا لِصَاحِبَتِیَّ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنْ لَمْ یَکُنْ یَشِفُّ فَإِنَّہُ یَصِفُ۔
(٢٥٢٩١) حضرت رافع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ایک دن اپنے آزاد کردہ غلام کو مصر کا قباطی کپڑا پہنایا چنانچہ وہ اس کو لے کر چل دیا۔ پھر حضرت ابن عمر نے اس کی طرف کسی کو بھیجا اور اس کو بلایا۔ اور پوچھا تم کیا بنانا چاہتے ہو ؟ اس نے کہا۔ مں (اس کپڑے سے) اپنی بیوی کی قمیص بنانا چاہتا ہوں۔ اس پر حضرت ابن عمر نے فرمایا : اگرچہ یہ کپڑا بہت باریک نہیں ہے لیکن یہ (اعضاء کی بناوٹ کو) واضح کرتا ہے۔