hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25296

.

ابن أبي شيبة

25296
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۲۹۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنِ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قُشَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مُعَاوِیَۃُ بْنُ قُرَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَبَایَعْتُہُ ، وَإِنَّ قَمِیصَہُ لَمُطْلَقٌ ، قَالَ عُرْوَۃُ : فَمَا رَأَیْتُ مُعَاوِیَۃَ ، وَلاَ ابْنَہُ فِی شِتَائٍ ، وَلاَ حَرٍّ إِلاَّ مُطْلَقَۃً أَزْرَارُہُمَا۔ (ترمذی ۵۸۔ ابوداؤد ۴۰۷۹)
(٢٥٢٩٧) حضرت معاویہ بن قرہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیعت کی اور (اس وقت) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قمیص مبارک کھلی ہوئی تھی (یعنی بٹن کھلے تھے) ۔ حضرت عروہ کہتے ہیں۔ پس میں نے حضرت معاویہ اور ان کے بیٹے کو سردی، گرمی میں بھی دیکھا تو بٹن کھلے ہونے کی حالت میں دیکھا۔