(۲۵۳۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ جَرَّ إِزَارَہُ مِنَ الْخُیَلاَئِ ، لَمْ یَنْظُرِ اللَّہُ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، قَالَ : فَلَقِیتُ ابْنَ عُمَرَ بِالْبَلاَطِ ، قَالَ : فَذَکَرْتُ لَہُ حَدِیثَ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : فَأَشَارَ إِلَی أُذُنَیْہِ : سَمِعَتْہُ أُذُنَایَ ، وَوَعَاہُ قَلْبِی۔ (ابن ماجہ ۳۵۷۰)
(٢٥٣٠٦) حضرت ابو سعید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص بوجہ تکبر کے اپنے ازار کو کھینچتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسے آدمی کی طرف دیکھیں گے بھی نہیں۔ “ راوی کہتے ہیں پھر میں مقام بلاط میں حضرت ابن عمر سے ملا ۔ کہتے ہیں کہ میں ان کے سامنے حضرت ابو سعید کی آپ سے روایت کردہ حدیث ذکر کی۔ راوی کہتے ہیں پس انھوں نے اپنے کانوں کی طرف اشارہ کیا (اور کہا) ۔ اس حدیث کو میرے کانوں نے سُنا ہے اور اس کو میرے دل نے محفوظ کیا ہے۔