hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25311

.

ابن أبي شيبة

25311
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۳۱۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : دَخَلَ شَابٌّ عَلَی عُمَرَ ، فَجَعَلَ الشَّابُّ یُثْنِی عَلَیْہِ ، قَالَ : فَرَآہُ عُمَرُ یَجُرُّ إِزَارَہُ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ : یَا ابْنَ أَخِی ، ارْفَعْ إِزَارَک ، فَإِنَّہُ أَتْقَی لِرَبِّکَ وَأَنْقَی لِثَوْبِکَ ، قَالَ : فَکَانَ عَبْدُ اللہِ یَقُولُ : یَا عَجَبًا لِعُمَرَ أَنْ رَأَی حَقَّ اللہِ عَلَیْہِ ، فَلَمْ یَمْنَعْہُ مَا ہُوَ فِیہِ أَنْ تَکَلَّمَ بِہِ۔
(٢٥٣١٢) حضرت ابن مسعود سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک نوجوان حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے حضرت عمر کی تعریف کرنا شروع کردی۔ راوی کہتے ہیں اس دوران حضرت عمر نے اس کو ازار کھینچتے ہوئے دیکھا۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمر نے اس جوان سے کہا اے بھتیجے ! اپنا ازار اوپر کرلو۔ کیونکہ یہ تمہارے پروردگار کے نزدیک زیادہ تقویٰ کی بات ہے اور تمہارے کپڑے کے لیے زیادہ صفائی کی بات ہے۔ راوی کہتے ہیں پس حضرت عبداللہ کہا کرتے تھے۔ حضرت عمر بھی عجیب تھے۔ جب انھوں نے اپنے پر خدا کا حق دیکھا تو انھیں یہ حق ادا کرنے سے وہ حالت مانع نہ ہوئی جس میں وہ نوجوان تھا۔ (یعنی تعریف کے باوجود کلمہ حق کہہ دیا)