(۲۵۳۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَیْرٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : أَخَذَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِأَسْفَلِ عَضَلَۃِ سَاقِی ، أَوْ سَاقِہِ ، فَقَالَ : ہَذَا مَوْضِعُ الإِزَارِ ، فَإِنْ أَبَیْتَ فَأَسْفَلَ ، فَإِنْ أَبَیْتَ فَأَسْفَلَ ، فَإِنْ أَبَیْتَ فَلاَ حَقَّ للإِزَارِ فِی الْکَعْبَیْنِ۔ (ترمذی ۱۷۸۳۔ ابن ماجہ ۳۵۷۲)
(٢٥٣١٥) حضرت حذیفہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری یا اپنی پنڈلی کے پٹھے کو پکڑا اور فرمایا : ” ازار کی جگہ یہ ہے۔ اگر تمہیں (اس سے) انکار ہو تو اس سے کچھ نیچے اور اگر تمہیں (اس سے) بھی انکار ہو تو اس سے کچھ نیچے، لیکن اگر تمہیں (اس سے بھی) انکار ہو تو پھر ٹخنوں میں تو ازار کا کوئی حق نہیں ہے۔ “