hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25399

.

ابن أبي شيبة

25399
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۴۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا بَکْرٍ وَکَانَ لَہُ کِسَائٌ فَدَکِیٌّ یَخُلُّہُ عَلَیْہِ إِذَا رَکِبَ ، وَنَلْبَسُہُ أَنَا وَہُوَ إِذَا نَزَلْنَا ، وَہُوَ الْکِسَائُ الَّذِی عَیَّرَتْہُ بِہِ ہَوَازِنُ ، قَالُوا : ذَا الْخَلاَلُ نُبَایع بَعْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(٢٥٤٠٠) حضرت رافع بن ابی رافع سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کو دیکھا کہ آپ کے پاس ایک مقام فدک کی چادر تھی۔ جب آپ سوار ہوتے تو آپ اس کو سمیٹ کر پن لگا لیتے اور جب ہم اترتے تو میں اور آپ اس کو پہن لیتے۔ یہی وہ چادر ہے جس کا طعنہ آپ کو ہوازن نے دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد ہم ذا الخلال کی بیعت کریں ؟