(۲۵۴۸۹) حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ الْمُہَاجِرِینَ الأَوَّلِینَ یَعْتَمُّونَ بِعَمَائِمَ کَرَابِیسَ سُودٍ ، وَبِیضٍ ، وَحُمْرٍ ، وَخُضْرٍ ، وَصُفْرٍ ، یَضَعُ أَحَدُہُم الْعِمَامَۃَ عَلَی رَأْسِہِ ، وَیَضَعُ الْقَلَنْسُوَۃَ فَوْقَہَا ، ثُمَّ یُدِیرُ الْعِمَامَۃَ ہَکَذَا ، یَعْنِی عَلَی کَوْرِہِ ، لاَ یُخْرِجُہَا مِنْ تَحْتِ ذَقَنِہِ۔
(٢٥٤٨٩) حضرت سلیمان بن ابی عبداللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے مہاجرین اولین سفید ، سیاہ ، سرخ، سبز اور زرد رنگ کے سوتی عمامے باندھتے پایا ہے۔ ان میں سے کوئی اپنے سر پر عمامہ رکھتا۔ پھر اس کے اوپر ٹوپی رکھتا پھر عمامہ کو یوں ۔۔۔ یعنی اس کے بل پر ۔۔۔گھماتا ۔ اس کو اپنی ٹھوڑی کے نیچے سے نہیں نکالتا تھا۔