(۲۵۵۰۴) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، أَوِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَرَّ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّائِ فَقَالَ : مَا أَحْسَنَ ہَذَا ، ثُمَّ مَرَّ عَلَیْہِ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ فَقَالَ : ہَذَا أَحْسَنُ مِنْ ہَذَا ، قَالَ : ثُمَّ مَرَّ عَلَیْہِ آخَرُ خَضَّبَ بِصُفْرَۃٍ ، قَالَ : ہَذَا أَحْسَنُ مِنْ ہَذَا کُلِّہِ ، قَالَ : وَکَانَ طَاوُوسٌ یُصَفِّرُ۔
(ابوداؤد ۴۲۰۸۔ ابن سعد ۴۴۰)
(٢٥٥٠٤) حضرت طاؤس ۔۔۔ یا ابن طاؤس ۔۔۔حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے ایک آدمی گزرا جس نے مہندی کا خضاب کیا ہو اتھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ کس قدر اچھا ہے۔ “ پھر ایک دوسرا آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزرا جس نے مہندی اور کتم کا خضاب کیا ہوا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ اس سے بہتر ہے۔ “ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے ایک اور شخص گزرا جس نے زرد رنگ سے خضاب کیا ہوا تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ اس سارے سے بہتر ہے۔ “۔۔۔حضرت طاؤس زرد رنگ کا خضاب کرتے تھے۔