(۲۵۵۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : سُئِلَ عَطَائٌ ، عَنِ الْخِضَابِ بِالْوَسْمَۃِ فَقَالَ : ہُوَ مِمَّا أَحْدَثَ النَّاسُ ، قَدْ رَأَیْت نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَمَا رَأَیْت أَحَدًا مِنْہُمْ یَخْتَضِبُ بِالْوَسْمَۃِ ، مَا کَانُوا یُخَضِّبُونَ إلاَّ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ وَہَذِہِ الصُّفْرَۃِ۔
(٢٥٥٣٢) حضرت عبد الملک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عطاء سے وسمہ کے ذریعہ خضاب کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : یہ چیز لوگوں کی ایجاد کردہ چیزوں میں سے ہے۔ میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی ایک جماعت کو دیکھا ہے۔ لیکن میں نے ان میں سے کسی ایک کو بھی وسمہ کے ساتھ خضاب کرتے نہیں دیکھا۔ وہ لوگ صرف مہندی ، کتم اور زرد رنگ سے خضاب کرتے تھے۔