(۲۵۵۷۰) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حَرِیزٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ السُّلَمِیِّ ، قَالَ : أَتَیْنَاہُ وَنَحْنُ غِلْمَانٌ ، فَلَمْ نَدْرِ عَنْ أَیِّ شَیْئٍ نَسْأَلُہُ ، فَقُلْتُ لَہُ ، أَوْ قَالَ لَہُ بَعْضُنَا : رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ شَابًّا ، أَوْ شَیْخًا ؟ قَالَ : کَانَ فِی عَنْفَقَتِہِ شَعَرَاتٌ بِیضٌ۔ (بخاری ۳۵۴۶۔ احمد ۱۸۷)
(٢٥٥٧٠) حضرت جریر، حضرت عبداللہ بن بسرکے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پاس حاضر ہوئے۔ جبکہ ہم بچے تھے۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہم ان سے کس چیز کا سوال کریں۔ چنانچہ میں نے آپ سے کہا۔ یا ہم میں سے کسی نے آپ سے کہا۔ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نوجوان تھے یا بوڑھے ؟ انھوں نے جواب دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کے بالوں میں چند بال سفید تھے۔