(۲۵۵۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی إِیَادُ بْنُ لَقِیطٍ ، عَنْ أَبِی رِمْثَۃَ ، قَالَ : أَقْبَلْتُ فَرَأَیْتُ رَجُلاً جَالِسًا فِی ظِلِّ الْکَعْبَۃِ ، فَقَالَ أَبِی : تَدْرِی مَنْ ہَذَا ؟ ہَذَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا انْتَہَیْنَا إِلَیْہِ إِذَا رَجُلٌ ذُو وَفْرَۃٍ ، وَبِہِ رَدْعٌ ، عَلَیْہِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ۔ (احمد ۴/۱۶۳)
(٢٥٥٨٥) حضرت ابو رمثہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ میں آیا اور میں نے بیت اللہ کے سایہ میں ایک آدمی کو بیٹھے دیکھا۔ میرے والد نے کہا تم جانتے ہو، یہ کون ہے ؟ یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ پس جب ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پہنچے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بڑے بالوں والی ایک ہستی تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر زعفران کی زردی کا اثر تھا اور دو سبز کپڑے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تھے۔