hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25635

.

ابن أبي شيبة

25635
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۶۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : کَانَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاتَمٌ مِنْ فِضَّۃٍ فِی یَدِہِ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَکُمْ نَظْرَۃٌ وَلِہَذَا نَظْرَۃٌ ، لَقَدْ عَنَانِی ہَذَا الْیَوْمَ ، فَنَزَعَہُ فَأَعْطَاہُ رَجُلاً۔ (ابن سعد ۴۷۰)
(٢٥٦٣٦) حضرت طاؤس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چاندی کی انگوٹھی تھی جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ میں تھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تمہاری بھی نظر ہے اور اس میں بھی عیب و نقصان ہے۔ تحقیق اس نے مجھے آج دشواری میں ڈال دیا ہے۔ “ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اتار دیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ ایک آدمی کو دے دی۔