hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25651

.

ابن أبي شيبة

25651
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۶۵۲) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِیدِ بْنِ أَبِی حُسَیْنٍ ، قَالَ : أَخْبَرَتْنِی أُمِّی ، عَنْ أَبِی ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَۃَ وَأَنَا غُلاَمٌ وَعَلَیَّ خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ ، فَقَالَتْ : یَا جَارِیَۃُ ، نَاوِلِینِیہِ ، فَنَاوَلَتْہَا إِیَّاہُ ، فَقَالَتْ: اذْہَبِی بِہِ إِلَی أَہْلِہِ وَاصْنَعِی خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ ، فَقُلْتُ : لاَ حَاجَۃَ لأَہْلِی فِیہِ ، قَالَتْ : فَتَصَدَّقِی بِہِ ، وَاصْنَعِی لَہُ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ۔
(٢٥٦٥٢) حضرت عمر بن سعید کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے میرے والد کے حوالہ سے بیان کیا ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ام سلمہ کے ہاں گیا۔ تب میں چھوٹا بچہ تھا اور میں نے سونے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ تو حضرت ام سلمہ نے فرمایا : اے لونڈی ! یہ انگوٹھی مجھے دینا۔ چنانچہ اس نے وہ انگوٹھی انھیں دی۔ انھوں نے فرمایا : یہ اس کے گھر والوں کے پاس لے جاؤ اور اس کے لیے چاندی کی انگوٹھی بناؤ۔ میں نے کہا۔ میرے گھر والوں کو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے فرمایا : چلو تو اس کو صدقہ کردو اور اس کے لیے چاندی کی انگوٹھی بناؤ۔