hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25696

.

ابن أبي شيبة

25696
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۶۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : أَخْرَجَ إِلَیْنَا عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ سَیْفَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَإِذَا قَبِیعَتُہُ وَالْحَلَقَتَانِ اللَّتَانِ فِیہِمَا الْحَمَائِلُ فِضَّۃٌ ، قَالَ : فَسَأَلْتُہُ ، فَإِذَا ہُوَ قَدْ نُحِلَ ، کَانَ سَیْفُ مُنَبِّہِ بْنِ الْحَجَّاجِ السَّہْمِیِّ ، اتَّخَذَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِنَفْسِہِ یَوْمَ بَدْرٍ ، قَالَ : وَأَخْرَجَ إِلَیْنَا دِرْعَہُ فَإِذَا ہِیَ یَمَانِیَّۃٌ رَقِیقَۃٌ ذَاتُ زُرَافِینَ ، فَإِذَا عُلِّقَتْ بِزُرَافِینِہَا شُمِّرَتْ ، وَإِذَا أُرْسِلَتْ مَسَّتِ الأَرْضَ۔ (ابن سعد ۴۸۶)
(٢٥٦٩٧) حضرت عامر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی بن الحسین نے ہمیں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تلوار نکال کر دکھائی تو اس میں ایک قبضہ اور دو کڑے تھے جن میں چاندی کی حمائل تھی۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا ۔ تو وہ ہدیہ کی ہوئی معلوم ہوئی۔ یہ منبہ بن حجاج سہمی کی تلوار تھی۔ جس کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ بدر کے دن اپنے لیے لیا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر انھوں نے ہمیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زرہ دکھائی وہ دو کڑیوں والی باریک یمنی زرہ تھی۔