(۲۵۷۰۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبِی ؛ أَنَّہُ بَنَی عَلَی أَخِیہِ ، فَدَخَلَ ابْنُ عُمَرَ فَرَأَی صُورَۃً فِی الْبَیْتِ فَمَحَاہَا ، أَوْ حَکَّہَا ، ثُمَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِکَۃُ بَیْتًا فِیہِ کَلْبٌ ، وَلاَ صُورَۃٌ۔ (بخاری ۳۲۲۷)
(٢٥٧٠٩) حضرت اسامہ بن زید کہتے ہیں۔ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا کہ انھوں نے اپنے بھائی کا ولیمہ کیا۔ اور حضرت ابن عمر بھی آئے اور انھوں نے گھر میں تصویر دیکھی۔ پس اس کو مٹا دیا یا رگڑ دیا پھر فرمایا : میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہتے ہوئے سُنا ہے۔ ” ایسے گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو ۔ “