hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25711

.

ابن أبي شيبة

25711
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۷۱۲) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُسَامَۃَ ، قَالَ : دَخَلَتُ وَعَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْکَآبَۃُ ، فَقُلْتُ : مَا لَکَ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : إِنَّ جِبْرِیلَ وَعَدَنِی أَنْ یَأْتِیَنِی ، فَلَمْ یَأْتِنِی مُنْذُ ثَلاَثٍ ، فَجَازَ کَلْبٌ ، قَالَ أُسَامَۃُ : فَوَضَعْتُ یَدِی عَلَی رَأْسِی وَصِحْتُ ، فَجَعَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَا لَکَ یَا أُسَامَۃُ ؟ قُلْتُ : جَازَ کَلْبٌ ، فَأَمَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِہِ ، فَقُتِلَ ، فَأَتَاہُ جِبْرِیلُ فَہَشَّ إِلَیْہِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا لَکَ أَبْطَأْتَ وَقَدْ کُنْتَ إِذَا وَعَدْتنِی لَمْ تُخْلِفْنِی ؟ فَقَالَ : إِنَّا لاَ نَدْخُلُ بَیْتًا فِیہِ کَلْبٌ ، وَلاَ تَصَاوِیرُ۔
(٢٥٧١٢) حضرت اسامہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اندر آیا تو میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پریشانی کے اثرات دیکھے۔ میں نے پوچھا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کو کیا ہوا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” حضرت جبرائیل نے تین دن سے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ میرے پاس آئیں گے لیکن وہ میرے پاس نہیں آئے ۔ “ اس دوران کتا گزرا ۔ حضرت اسامہ کہتے ہیں۔ میں نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا اور چیخ ماری۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہنا شروع کیا۔ ” اے اسامہ ! تمہیں کیا ہوا ہے ؟ “ میں نے کہا۔ کتا گزرا ہے۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے قتل کا حکم فرمایا۔ اور اس کو قتل کردیا گیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حضرت جبرائیل آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی طرف لپکے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تمہیں کیا ہوا تھا۔ تم نے دیر کردی جبکہ تم جب میرے ساتھ وعدہ کرتے ہو تو اس کی خلاف ورزی نہیں کرتے ؟ “ حضرت جبرائیل نے کہا۔ ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔