(۲۵۷۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَدِ اسْتَتَرْتُ بِقِرَامٍ فِیہِ تَمَاثِیلُ ، فَلَمَّا رَآہُ تَغَیَّرَ لَوْنُہُ وَہَتَکَہُ بِیَدِہِ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الَّذِی یُشَبِّہُونَ بِخَلْقِ اللہِ۔ (بخاری ۶۱۰۹۔ مسلم ۹۱)
(٢٥٧١٨) حضرت عائشہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے اور میں نے تصویروں والا ایک پردہ لٹکایا ہوا تھا۔ پس جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دیکھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رنگ مبارک متغیر ہوگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اپنے ہاتھ سے پھاڑ دیا اور فرمایا : ” قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب والے وہ لوگ ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی مشابہت کرتے ہیں۔ “