(۲۵۷۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ بَیْعَتَیْنِ ، وَعَنْ لِبْسَتَیْنِ ؛ فَأَمَّا الْبَیْعَتَانِ : فَالْمُلاَمَسَۃُ ، وَالْمُنَابَذَۃُ ، وَأَمَّا اللِّبْسَتَانِ : فَاشْتِمَالُ الصَّمَّائِ، وَالاِحْتِبَائُ فِی الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، لَیْسَ عَلَی فَرْجِہِ مِنْہُ شَیْئٌ۔(ابوداؤد ۳۳۷۰۔ بخاری ۲۱۴۷)
(٢٥٧٢٥) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو بیع سے اور دو طرح کے لباس سے منع فرمایا۔ بہرحال دو طرح کی بیع تو وہ ملامسہ اور منابذہ ہے۔ اور دو طرح کے لباس تو ایک اپنے کپڑے کو نیچے لٹکانا اور دوسرا ایک کپڑے میں اپنی پنڈلی اور کمر کو اس طرح باندھنا کہ آدمی کی شرمگاہ پر کچھ نہ ہو۔