hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25761

.

ابن أبي شيبة

25761
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۷۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَعْرَسْتُ فِی عَہْدِ أَبِی فَآذَنَ أَبِی النَّاسَ ، وَکَانَ فِیمَنْ آذَنَ أَبُو أَیُّوبَ ، وَقَدْ سَتَرْتُ بَیْتِی بِجُنَادِیٍّ أَخْضَرَ ، فَجَائَ أَبُو أَیُّوبَ فَدَخَلَ وَأَبِی قَائِمٌ یَنْظُرُ ، فَإِذَا الْبَیْتُ مُسْتَر بِجُنَادِیٍّ أَخْضَرَ ، فَقَالَ : أَی عَبْدَ اللہِ ، تَسْتُرُونَ الْجُدُرَ ؟ فَقَالَ أَبِی ، وَاسْتَحْیَی : غَلَبَنَا النِّسَائُ یَا أَبَا أَیُّوبَ ، قَالَ : مَنْ أَخْشَی أَنْ یَغْلِبَہُ النِّسَائُ فَلاَ أَخْشَی أَنْ یَغْلِبَنَّکَ ، لاَ أَطْعَمُ لَکَ طَعَامًا ، وَلاَ أَدْخُلُ لَکَ بَیْتًا ، ثُمَّ خَرَجَ۔ (بیہقی ۲۷۲)
(٢٥٧٦٢) حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کے عہد میں ولیمہ کیا۔ پس میرے والد نے بہت سے لوگوں کو بلایا۔ جن لوگوں کو بلایا تھا ان میں حضرت ابو ایوب بھی تھے۔ اور میں نے اپنے کمرے کو سبز پردوں سے تیار کیا ہوا تھا۔ حضرت ابو ایوب تشریف لائے اور میرے والد کھڑے دیکھ رہے تھے۔ کہ گھر سبز پردوں سے مستور تھا۔ حضرت ابوایوب نے کہا۔ اے ابو عبداللہ ! تم دیواروں پر پردے لگاتے ہو ؟ میرے والد نے کہا۔ اور انھیں تب شرمندگی ہو رہی تھی۔۔۔ اے ابو ایوب ! ہم پر عورتیں غالب آگئیں ہیں۔ حضرت ابو ایوب نے کہا۔ جو شخص یہ خوف رکھتا ہے کہ اس پر عورتیں غالب آجائیں گی تو پھر مجھے اس کا کوئی خوف نہیں کہ وہ تم پر غالب آجائیں۔ میں تمہارا کھانا نہیں کھاؤں گا۔ اور تمہارے گھر میں داخل نہیں ہوں گا۔ پھر آپ باہر نکل گئے۔