(۲۶۵۳۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَن یَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَۃ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَدَّقَ أُمَیَّۃَ بْنَ أَبِی الصَّلْتِ فِی شَیْئٍ مِنْ شِعْرِہِ ، أَوْ قَالَ فِی بَیْتَیْنِ مِنْ شِعْرِہِ، فَقَالَ :
زُحَلٌ وَثَوْرٌ تَحْتَ رِجْلِ یَمِینِہ وَالنَّسْرُ لِلاُخْرَی وَلَیْثٌ مُرْصَدُ
قالَ : فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَدَقَ۔
وَالشَّمْسُ تَطْلُعُ کُلَّ آخِرِ لَیْلَۃٍ حَمْرَائَ یُصْبِحُ لَوْنُہَا یَتَوَرَّدُ
فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَدَقَ۔
(٢٦٥٣٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امیہ بن ابی صلت کے اشعار میں سے ایک یا دو اشعار کی تصدیق کی ۔ اس نے یوں شعر کہا : ” زحل اور ثور اس کے دائیں پاؤں کے نیچے ہے اور نسر اس کے بائیں پاؤں کے نیچے ہے۔ اور لیث اس کی تاک میں ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس نے سچ کہا۔ دوسرا شعر یہ ہے : سورج رات کے آخری حصے میں اس طرح طلوع ہوتا ہے کہ وہ سرخ ہوتا ہے اور اس کا رنگ گلابی ہونے لگتا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس نے سچ کہا۔