(۲۶۷۸۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَن ہَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّ رَجُلاً جَعَلَ یَمْدَحُ عُثْمَانَ ، فَعَمَدَ الْمِقْدَادُ فَجَثَا عَلَی رُکْبَتَیْہِ ، قَالَ : وَکَانَ رَجُلاً ضَخْمًا ، قَالَ : فَجَعَلَ یَحْثُو فِی وَجْہِہِ الْحَصَی ، فَقَالَ لَہُ عُثْمَانُ : مَا شَأْنُک ؟ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا رَأَیْتُمُ الْمَدَّاحِینَ فَاحْثُوا فِی وُجُوہِہِمُ التُّرَابَ۔ (مسلم ۲۲۹۷۔ احمد ۶/۵)
(٢٦٧٨٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ھمام بن حارث نے ارشاد فرمایا کہ کوئی شخص حضرت عثمان کی تعریف کررہا تھا، تو حضرت مقداد سہارا لے کر اپنے گھٹنوں کے بل دو زانوں ہو کر بیٹھے ، وہ ایک فربہ آدمی تھے۔ پس آپ نے تعریف کرنے والے کے منہ کی طرف کنکریاں پھینکنا شروع کردیں۔ اس پر حضرت عثمان نے ان سے پوچھا : آپ کو کیا ہوا ؟ آپ نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے منہ میں مٹی ڈال دو ۔