(۲۷۲۸۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : إِنْ شَائَ الْقرَوِیُّ أَعْطَی مِئَۃَ نَاقَۃٍ ، أَوْ مِئَتَیْ بَقَرَۃٍ ، أَوْ أَلْفَیْ شَاۃٍ وَلَمْ یُعْطِ ذَہَبًا ؟ قَالَ : إِنْ شَائَ أَعْطَی إِبِلاً وَلَمْ یُعْطِ ذَہَبًا۔
قَالَ: وَقَالَ عَطَائٌ : کَانَ یُقَالُ : عَلَی أَہْلِ الإِبِلِ إِبِلٌ ، وَعَلَی أَہْلِ الْبَقَرِ بَقَرٌ ، وَعَلَی أَہْلِ الشَّائِ شَائٌ۔
(٢٧٢٨١) ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطائ سے عرض کیا کہ دیہاتی اگر چاہے تو سو اونٹ یا دو سو گائے یا دو ہزار بکریاں دیدے اور سونا نہ دے ؟ تو انھوں نے فرمایا کہ چاہے تو اونٹ دے دے اور سونا نہ دے۔
ابن جریج کا ارشاد ہے کہ عطائ نے فرمایا کہ کہا جاتا تھا ” اونٹ والوں پر اونٹ، اور گائے والوں پر گائے اور بکری والوں پر بکریاں ہیں۔