(۲۷۴۵۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قَالَ عَطَائٌ : فِی الْعَیْنِ خَمْسُونَ ، قَالَ : فَذَہَبَ بَعْضُ بَصَرِہَا وَبَقِیَ بَعْضٌ ، قَالَ : بِحِسَابِ مَا ذَہَبَ ، قَالَ : یَمْسِکُ عَلَی الصَّحِیحَۃِ ، فَیَنْظُرُ بِالأُخْرَی ، ثُمَّ یَمْسِکُ عَلَی الأُخْرَی ، فَیَنْظُرُ بِالصَّحِیحَۃِ ، فَیُحْسَبُ مَا ذَہَبَ مِنْہَا۔
قُلْتُ : ضَعُفَتْ عَیْنُہُ مِنْ کِبَرٍ فَأُصِیبَتْ ، قَالَ : نَذْرُہَا وَافِیًا۔
(٢٧٤٥٧) حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ عطائ نے فرمایا کہ آنکھ میں پچاس اونٹ ہیں اور فرمایا کہ کچھ نظر چلی جائے اور کچھ باقی ہو تو جتنی چلی گئی اس کے حساب سے دیت ہوگی پھر فرمایا کہ صحیح آنکھ کو باندھ کر دوسری سے دیکھے گا پھر دوسری کو باندھ کر صحیح سے دیکھے گا اور جس قدر نظر کم ہوچکی ہے اس کے حساب سے دیت ہوگی میں نے پوچھا کہ اگر آنکھ بڑھاپے کی وجہ سے کمزور ہوچکی ہو اور اس کو کوئی زخم آجائے ؟ تو جواب دیا کہ اس کی دیت کامل ہوگی۔