(۲۸۲۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَطَائٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی صَفْوَانُ بْنُ یَعْلَی بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ لِی أَجِیرٌ ، فَقَاتَلَ إِنْسَانًا ، فَعَضَّ أَحَدُہُمَا یَدَ الآخَرِ ، قَالَ عَطَائٌ : لَقَدْ أَخْبَرَنِی صَفْوَانُ أَیُّہُمَا عَضَّ الآخَرَ ، فَانْتَزَعَ الْمَعْضُوضُ یَدَہُ مِنْ فِی الْعَاضِّ ، فَانْتَزَعَ إِحْدَی ثَنِیَّتِہِ ، فَأَتَیَا إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَہْدَرَ ثَنِیَّتَہُ۔ (بخاری ۶۸۹۳۔ مسلم ۱۳۰۱)
(٢٨٢٢٢) حضرت صفوان بن یعلی بن امیہ فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت یعلی بن امیہ نے ارشاد فرمایا : میرا ایک ملازم تھا جس نے کسی سے لڑائی کی، پس ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے کے ہاتھ کو دانتوں سے پکڑ لیا۔
حضرت عطائ نے یوں فرمایا : کہ حضرت صفوان نے مجھے خبردی کہ ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے کے ہاتھ کو دانتوں سے پکڑ لیا تو اس شخص نے اپنا ہاتھ کاٹنے والے کے منہ سے کھینچا تو اس کا ایک دانت ٹوٹ گیا پھر وہ دونوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے دانت کو باطل قراردے دیا۔