(۲۸۴۶۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَن زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَن وَرَّادٍ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ ، قَالَ : بَلَغَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَۃَ یَقُولُ : لَوْ وَجَدْت مَعَہَا رَجُلاً لَضَرَبْتُہُ بِالسَّیْفِ غَیْرَ مُصْفَحٍ ، قَالَ : فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَتَعْجَبُونَ مِنْ غَیْرَۃِ سَعْدٍ ؟ فَوَاللَّہِ لأَنَا أَغْیَرُ مِنْ سَعْدٍ ، وَاللَّہُ أَغْیَرُ مِنِّی ، وَمِنْ أَجْلِ غَیْرَۃِ اللہِ حَرَّمَ اللَّہُ الْفَوَاحِشَ ، مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ۔
(٢٨٤٦٣) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت سعد بن عبادہ یوں فرماتے ہیں کہ اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو پاؤں تو میں اسے تلوار کی دھار سے ضرب لگاؤں گا۔ اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم سعد کی غیرت سے تعجب کرتے ہو ؟ پس اللہ کی قسم ! میں سعد سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ رب العزت مجھ سے زیادہ غیرت مند ہیں اور اسی وجہ سے اللہ نے بری باتوں کو حرام کیا جن کا تعلق ظاہر سے ہو یا باطن سے ہو۔