hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 28527

.

ابن أبي شيبة

28527
Ibn Abi Shaybah
(۲۸۵۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِیلِ ، قَالَ : أوَّلُ مَا یُقْضَی بَیْنَ النَّاسِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِی الدِّمَائِ ، یَجِیئُ الرَّجُلُ آخِذًا بِیَدِ الرَّجُلِ ، قَالَ : فَیَقُولُ : یَا رَبِّ ، ہَذَا قَتَلَنِی ، فَیَقُولُ : فِیمَ قَتَلْتَہُ ؟ فَیَقُولُ : قَتَلَتُہُ لِتَکُونَ الْعِزَّۃُ لِفُلاَنٍ ، فَیُقَالُ : إِنَّہَا لَیْستَْ لَہُ ، بُؤْ بِعَمَلِکَ ، وَیَجِیئُ الرَّجُلُ آخِذًا بِیَدِ الرَّجُلِ ، فَیَقُولُ : یَا رَبِّ ، ہَذَا قَتَلَنِی ، فَیَقُولُ : فِیمَ قَتَلْتَہُ ؟ فَیَقُولُ : قَتَلَتُہُ لِتَکُونَ الْعِزَّۃُ لَک۔ قَالَ : فَیَقُولُ : إِنَّ الْعِزَّۃَ لِی۔ (نسائی ۳۴۶۰۔ طبرانی ۱۰۰۷۵)
(٢٨٥٢٨) حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن شرحبیل نے ارشاد فرمایا : سب سے پہلے قیامت کے دن لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ آدمی دوسرے آدمی کا ہاتھ پکڑ کے لائے گا اور کہے گا : اے پروردگار ! اس نے مجھے قتل کردیا تھا ! اللہ رب العزت پوچھیں گے : تو نے اس کو کیوں قتل کیا ؟ وہ کہے گا میں نے اس کو اس لیے قتل کیا تھا تاکہ فلاں کو عزت مل جائے پس کہا جائے گا : بیشک عزت تو اس کے لیے نہیں ہے تو اپنے عمل کے بوجھ کو اٹھا کر پھر۔ اور آدمی دوسرے آدمی کا ہاتھ پکڑ کر لائے گا اور کہے گا : اے پروردگار ! اس نے مجھ کو قتل کردیا تھا ! اللہ رب العزت پوچھیں گے : تو نے اس کو کیوں قتل کیا ؟ وہ کہے گا میں نے اس کو اس لیے قتل کیا تھا تاکہ عزت تیرے لیے ہو۔ اللہ فرمائیں گے : بیشک عزت میرے ہی لیے ہے۔