(۲۸۵۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ فُضَیْلٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی الْعَوْجَائِ ، عَنْ أَبِی شُرَیْحٍ الْخُزَاعِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ أُصِیبَ بِدَمٍ ، أَوْ خَبْلٍ ، وَالْخَبْلُ: الْجُرْحُ ، فَہُوَ بِالْخِیَارِ بَیْنَ إِحْدَی ثَلاَثٍ ، فَإِنْ أَرَادَ الرَّابِعَۃَ فَخُذُوا عَلَی یَدَیْہِ ؛ أَنْ یَقْتُلَ ، أَوْ یَعْفُوَ ، أَوْ یَأْخُذَ الدِّیَۃَ ، فَمَنْ فَعَلَ شَیْئًا مِنْ ذَلِکَ فَعَادَ ، فَلَہُ نَارُ جَہَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِیہَا أَبَدًا۔ (ابوداؤد ۴۴۹۰۔ احمد ۳۱)
(٢٨٥٧٥) حضرت ابو شریح خزاعی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص کو قتل کردیا گیا یا اس کو زخمی کیا گیا تو اس کو تین باتوں میں سے ایک میں اختیار ہے پس اگر وہ چوتھی بات کا ارادہ کرے تو تم اس کے ہاتھ پکڑ لو وہ کام یہ ہیں : قتل کردے یا وہ معاف کر دے یا وہ دیت لے لے پس جس نے اس میں سے کوئی کام کیا اور پھر دوبارہ لوٹا تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔