(۲۸۵۸۲) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَیْقٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ {فَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَکُمْ وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِیرُ رَقَبَۃٍ مُؤْمِنَۃٍ} قَالَ : کَانَ الرَّجُلُ یَأْتِی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَیُسْلِمُ ، ثُمَّ یَرْجِعُ إِلَی قَوْمِہِ فَیَکُونُ فِیہِمْ وَہُمْ مُشْرِکُونَ ، فَیُصِیبُہُ الْمُسْلِمُونَ خَطَأً فِی سَرِیَّۃٍ ، أَوْ غَزَاۃٍ ، فَیُعْتِقُ الَّذِی یُصِیبُہُ رَقَبَۃً ، {وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} ، قَالَ : ہُوَ الرَّجُلُ یَکُونُ مُعَاہَدًا ، وَیَکُونُ قَوْمُہُ أَہْلَ عَہْدٍ ، فَیُسْلَمُ إِلَیْہِم الدِّیَۃُ ، وَیُعْتِقُ الَّذِی أَصَابَہُ رَقَبَۃً۔
(٢٨٥٨٢) حضرت ابو یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے آیت : { فَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَکُمْ وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِیرُ رَقَبَۃٍ مُؤْمِنَۃٍ } کے بارے میں فرمایا : ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا کرتا تھا، اس نے اسلام قبول کرلیا وہ اپنی قوم کی طرف لوٹ گیا۔ پس وہ اپنی قوم میں تھا اور اس کی قوم مشرک تھی کہ مسلمانوں نے کسی سریہ یا غزوہ میں غلطی سے اس کو قتل کردیا تو اس کو مارنے والے نے ایک غلام آزاد کردیا اور آیت : { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے بارے میں آپ نے فرمایا : وہ آدمی حلیف تھا اور اس کی قوم سے معاہدہ تھا ان کو دیت ادا کی گئی اور اس کو مارنے والے نے ایک غلام آزاد کیا۔