(۲۸۹۰۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاہُ ؛أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ، وَابْنَ عُمَرَ سُئِلاَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ لاِمْرَأَتِہِ : لَمْ أَجِدْکِ عَذْرَائَ ؟ قَالاَ : إِنْ تَبَرَّأَ جُلِدَ الْحَدَّ ، وَکَانَتِ امْرَأَتَہُ ، وَإِنْ لَمْ یَتَبَرَّأْ لاَعَنَہَا وَفُرِّقَ بَیْنَہُمَا۔
(٢٨٩٠٤) حضرت عبداللہ بن ھبیرہ ایک آدمی سے جس کا آپ نے نام لیا اس سے مروی ہے کہ حضرت زید بن ثابت اور حضرت ابن عمر سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو یوں کہہ دیا : میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اگر اس نے علیحدگی اختیار کرلی تو اس کو حداً کوڑے مارے جائیں گے اور وہ اس کی بیوی رہے گی اور اگر اس نے علیحدگی اختیار نہ کی تو ان دونوں کے درمیان لعان ہوگا اور ان دونوں کے درمیان تفریق کردی جائے گی۔